پٹرولیم گروپ کا درآمدی بل 5 فیصد بڑھ کر 5 ارب27 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

جولائی سے اکتوبر کے دوران پاکستان نے 3 ارب 43 کروڑ 10 لاکھ 51 ہزار ڈالر کی ریفائن پٹرولیم پراڈکٹس درآمد کیں، پی بی ایس


Business Desk November 25, 2012
جولائی سے اکتوبر کے دوران پاکستان نے 3 ارب 43 کروڑ 10 لاکھ 51 ہزار ڈالر کی ریفائن پٹرولیم پراڈکٹس درآمد کیں، پی بی ایس فوٹو: کریٹیو کامنز/فائل

پٹرولیم گروپ کا درآمدی بل رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 5 ارب26 کروڑ 65 لاکھ 93 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت سے 5.04 فیصد زیادہ ہے۔

جولائی تااکتوبر 2011 کے دوران تیل کا درآمدی بل 5 ارب 1 کروڑ36 لاکھ 90 ہزار ڈالر رہا تھا۔ پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر کے دوران پاکستان نے 3 ارب 43 کروڑ 10 لاکھ 51 ہزار ڈالر کی ریفائن پٹرولیم پراڈکٹس درآمد کیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3 ارب 31 کروڑ 74 لاکھ 93 ہزار ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی تھیں، اس طرح رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دورن پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں 3.42 فیصد اضافہ ہوا۔

اس دوران خام تیل کی درآمدات 8.22 فیصد کے اضافے سے 1 ارب 83 کروڑ 55 لاکھ 42 ہزار ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1 ارب 69 کروڑ 61 لاکھ 97 ہزار ڈالر کا خام تیل درآمد کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں