امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک 2 زخمی

خاتون نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے 2 بیٹیوں کو قتل کیا جب کہ پولیس کی فائرنگ سے خاتون بھی ہلاک ہو گئی۔


ویب ڈیسک June 25, 2016
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD: امریکی ریاست میری لینڈ میں خاتون نے فائرنگ کر کے اپنی 2 بیٹیوں کو قتل اور 2 افراد کو زخمی کر دیا جب کہ پولیس کی فائرنگ سے خاتون حملہ آور بھی ہلاک ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے ڈسٹرکٹ ہائٹس میں گھریلو جھگڑے پر خاتون نے فائرنگ کر کے اپنی 2 بیٹیوں کو قتل اور 2 افراد کو زخمی کردیا جب کہ پولیس کی فائرنگ سے خاتون بھی ماری گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں بھی ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کر کے 49 افراد کو ہلاک اور 53 کو زخمی کردیا تھا۔ اس سے قبل اپریل میں امریکی ریاست جارجیا میں بھی ایک شخص نے 2 مقامات پر فائرنگ کر کے 5 افراد کو قتل کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔