قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیاں مفتی عبدالقوی کے خلاف مقدمے کی درخواست مسترد

عبد القوی نے مسلمانوں کے وقار کومجروح کیا لہذا ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے، درخواست گزار کا موقف


ویب ڈیسک June 25, 2016
مفتی عبدالقوی کے خلاف مشتاق نعیمی ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست دائرکرائی گئی تھی۔ فوٹو:فائل

عدالت نے ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیاں بنانے کے معاملے پر مفتی عبدالقوی کے خلاف مقدمے کی درخواست مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیاں بنانے کے معاملے پر مشتاق نعیمی ایڈوکیٹ کی جانب سے مفتی عبد القوی کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت سیشن کورٹ میں ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ مفتی عبدالقوی نے مسلمانوں کے وقار کو مجروح کیا لہذا عدالت سے مفتی عبدالقوی کے خلاف مقدمہ درج کرکے فوری کارروائی کا حکم دے۔ عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد مفتی عبد القوی کے خلاف دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مفتی عبدالقوی کی ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیاں اور ویڈیو منظرعام پر آئیں تھیں جس کے بعد سے مفتی عبدالقوی کو عوام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے ان کی رویت ہلال کمیٹی اور علمائے مشائخ کونسل کی رکنیت بھی معطل کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔