حق پرست اراکین اسمبلی کی 9 محرم کے جلوس میں شرکت

جلوس میں نظم وضبط کے مظاہرے پر شرکا اور جلوس کے منتظمین کو خراج تحسین

جلوس میں نظم وضبط کے مظاہرے پر شرکا اور جلوس کے منتظمین کو خراج تحسین۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD:
اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ ،اقبال قادری، منظر امام،سیف خالد نے ایڈمنسٹریٹر اورنگی قمر شیخ کے ہمراہ اورنگی ٹائون میں امام بارگاہ کوثر سے برآمد ہونے والے9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں شرکت کی۔

اراکین اسمبلی نے جلوس میں بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے پر شرکا اور جلوس کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مثا لی نظم و ضبط کے باعث کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہیں ہوا ، انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے قائد تحریک الطاف حسین نے حق پرست نمائندوںکو امن و امان کی بحالی کیلیے جو ٹاسک دیا تھا اس میں ہمیں سرخروئی حاصل ہوئی ہے۔


ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ٹائون ظفر مجاہد نے کہا ہے کہ ٹائون انتظامیہ نے عاشورہ کے جلوس کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے ہیں، ٹائون انتظامیہ امام بارگاہوں کو ٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے گی، علاوہ ازیں صفائی اور اسٹریٹ لائٹس کی درستگی اور تنصیب کا کام بھی مکمل کرلیاگیا ہے، ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے کہا کہ محرم الحرام میں اتحاد یکجہتی کو فرو غ دیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کورنگی 100 کوارٹر سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوس میں شرکت کے موقع پر کیا، چیف آفیسر لانڈھی ٹائون عبدالراشد خان نے کہا لانڈھی ٹائون میں یوم عاشورہ موقع پر مساجد ،امام بارگاہوں اور جلوسوں کی گزرگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی ،چونے کے چھڑکائو ،روشنی کی خصوصی بندوبست کرنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں پرپیچ ورک کے کام بھی مکمل کرلیے ہیں۔
Load Next Story