چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا اویس شاہ کی بازیابی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے پر زور

صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کارلائےجائیں، جسٹس انور ظہیر جمالی


ویب ڈیسک June 25, 2016
صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کارلائےجائیں، انورظہیر جمالی۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا ہے کہ اویس شاہ کے اغوا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بازیابی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی سے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر، چیف سیکریٹری اور ہوم سیکرٹری نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے اویس شاہ ایڈوکیٹ کے اغوا پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد شاہ کے صاحبزادے کے اغوا سے جہاں مغوی کے اہلخانہ اور دیگر ججز میں عدم تحفظ کا احساس بڑھا ہے وہیں عوام میں بھی منفی پیغام گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری سندھ کو اویس شاہ کو فوری بازیاب کرانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جائیں، اس کے علاوہ جسٹس انور ظہیر جمالی نے اویس شاہ بازیابی کے لئے فوری ٹھوس اقدامات پر زور دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں