وزیراعظم سمیت قومی دولت لوٹنے والے ہر شخص کا احتساب چاہتے ہیں بلاول بھٹو زرداری

اگر حکومت نے سیاسی حربےاستعمال کرنابند نہ کیے تو ہم عوام کوسڑکوں پرلاسکتے ہیں، چیرمین پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک June 25, 2016
اگر حکومت نے سیاسی حربےاستعمال کرنابند نہ کیے تو ہم عوام کوسڑکوں پرلاسکتے ہیں، چیرمین پیپلزپارٹی، فوٹو؛ فائل

پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سمیت جس نے قومی دولت لوٹی اور آف شورکمپنیاں بنائیں ہم ان سب کااحتساب چاہتے ہیں تاکہ کسی کرپٹ عنصر کو بھاگنے کا راستہ نہ مل سکے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاناما لیکس پر وزیراعظم کے خلاف ریفرنس سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی جب کہ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سمیت جس نے قومی دولت لوٹی اور آف شورکمپنیاں بنائیں ہم سب کا احتساب چاہتے ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی نے اوپرسے نیچےتک احتساب کے ذریعے کرپشن سے جان چھڑانے کا موقع فراہم کیا ہے، پیپلزپارٹی شفاف احتساب سمیت تمام لوگوں کے لیے یکساں احتساب کے مؤقف پر قائم ہے تاکہ کسی کرپٹ عنصر کو بھاگنے کا راستہ نہ مل سکے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کسی فرد واحد یا کسی ایک کو ہدف نہیں بنارہی لہٰذا حکومت پانامالیکس کی تحقیقات میں رکاوٹیں ڈالنا بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے سیاسی حربےاستعمال کرنابند نہ کیے تو ہم عوام کوسڑکوں پرلاسکتے ہیں اور اگر (ن) لیگ نے پاناما لیکس پر انکوائری ختم کرنے کی کوشش کی توسڑکوں پرعوام کی قیادت بھی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |