کراچی کے علاقے کورنگی میں جے یو پی کے رہنما عقیل انجم کی گاڑی پر فائرنگ

موٹرسائیکل حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کی تاہم عقیل انجم حملے میں محفوظ رہے۔


ویب ڈیسک June 25, 2016
موٹرسائیکل حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کی تاہم عقیل انجم حملے میں محفوظ رہے۔ فوٹو؛ فائل

کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں جمعیت علما پاکستان کے رہنما علامہ عقیل انجم کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے جمعیت علما پاکستان کے رہنما علامہ عقیل انجم کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا اور شیشے بھی ٹوٹ گئے جب کہ عقیل انجم حملے میں محفوظ رہے اور ملزمان بآسانی فرار ہوگئے۔

جے یو پی کے رہنما عقیل انجم کا کہنا تھا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر 4 حملہ آور انہوں نے کافی دور تک ان کی گاڑی کا پیچھا کیا جب کہ گاڑی میں مجھ سمیت 3 افراد سوار تھے جو معجزانہ طور پر حملے میں محفوظ رہے۔ پولیس نے عقیل انجم سمیت گاڑی میں موجود افراد کا بیان ریکارڈ کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں معروف قوال امجد صابری کو بھی موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا جب کہ اسی روز معروف نوحہ خواں فرحان علی وارث کی گاڑی پر بھی تین ہٹی کے علاقے میں فائرنگ کی تاہم وہ گاڑی میں موجود نہ ہونے کے سبب محفوظ رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔