ملک بھر میں لاکھوں روزے دار اعتکاف میں بیٹھ گئے

معتکفین کے لیے مساجد میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

معتکفین کے لیے مساجد میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

ملک بھر میں لاکھوں روزے دار اعتکاف میں بیٹھ گئے.

ماہ صیام کا دوسرا عشرہ مکمل ہونے پر 20 رمضان المبارک کو لاکھوں فرزندان اسلام مساجد میں اعتکاف میں بیٹھ گئے اور اس سلسلے میں ملک بھر کی مساجد میں ہمیشہ کی طرح خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ مساجد میں اعتکاف بیٹھنے والوں سے ضروری کوائف بھی طلب کیے گئے ہیں۔


اعتکاف بیٹھنے والے افراد چاند رات تک مساجد میں قیام کریں گے اور خشوع و خضوع کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت، ذکر و اذکار اور نوافل کی ادائیگی میں مصروف رہیں گے جب کہ خواتین گھروں میں اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گی۔

ملک بھر کی بڑی مساجد میں صوبائی حکومتوں کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Load Next Story