آج کی 10 بڑی خبروں پر ایک نظر

چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہےکہ پاناما لیکس کے معاملے پر سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔


ویب ڈیسک June 25, 2016
ملکی حالات اور عالمی معاملات سمیت دیگر 10 بڑی خبریں۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پورے ملک کا ماحول دہشت گردوں کے لئے سازگار ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما پیپرزکے لیے ہم دوبارہ سڑکوں پر نکل رہے ہیں کیونکہ (ن) لیگ کے لوگوں نے نوازشریف کو کسی صورت احتساب کے لیے پیش نہیں ہونے دیں گے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



رمضان المبارک کے مہینے میں بھی بجلی کی مسلسل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور وزیراعظم کے ملک میں موجود نہ ہونے کے باعث ٹوٹئر پر #نواز_بجلی_دونوں_غائب ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ میں کوئی پیر فقیر نہیں جو بتاسکوں کہ امجد صابری کے قاتل کب پکڑے جائیں گے تاہم کوشش ہے کہ ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سمیت جس نے قومی دولت لوٹی اور آف شورکمپنیاں بنائیں ہم ان سب کااحتساب چاہتے ہیں تاکہ کسی کرپٹ عنصر کو بھاگنے کا راستہ نہ مل سکے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



پولیس نے امجد صابری پر قاتلانہ حملے کے وقت ان کے ساتھ گاڑی میں موجود زندہ بچ جانے والے خدمت گار سلیم چندا کو تفتیش کے لیے حراست میں لے کر بیان ریکارڈ کرنے کے بعد چھوڑ دیا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



سندھ حکومت نے شہر قائد ، حیدر آباد اور سکھر میں 3 روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



افغان صوبے کنڑ میں تحریک طالبان پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جھڑپ میں 14 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



امریکی ریاست ورجینیا میں شدید بارشوں اور طوفان نے تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کے لیے گیت ''روپ تیرامستانا'' گاتے ہوئے گھٹنے کے بل بیٹھ گئے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔