یوکرین روس کے تعاون سے مشترکہ خلائی پروگرام شروع کر یگا

ہم نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، اب گیند روس کے کورٹ میں ہے،یوکرین.


APP November 25, 2012
ہم نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، اب گیند روس کے کورٹ میں ہے،یوکرین. فوٹو: ناسا

یوکرین بہت جلد روس کے تعاون سے مشترکہ خلائی پروگرام شروع کر دے گا۔ یوکرین پہلے ہی بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل ایس ایس 18 میں ردوبدل کرکے خلائی راکٹ میں تبدیل کر چکا ہے۔

یہ بات یوکرین کی سرکاری خلائی ایجنسی کے سربراہ یوری الیکیف نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہاکہ ہم نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، اب گیند روس کے کورٹ میں ہے، ہمیں روسی وزارت دفاع کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔ روس اور یوکرین کے سربراہوں نے حال ہی میں ملاقات میں خلائی پروگرام دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ روسی خلائی ایجنسی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس حوالہ سے تمام معاملات کوجلد حتمی شکل دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔