مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بس پر فائرنگ 8 اہلکار ہلاک

فائرنگ سے 24 اہلکار زخمی بھی ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور مارے گئے، بھارتی حکام


ویب ڈیسک June 25, 2016
فائرنگ سے 24 اہلکار زخمی بھی ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور مارے گئے، بھارتی حکام، فوٹو : اے ایف پی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس سیکیورٹی فورسز کی بس پر حملے کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے قافلے پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔ بھارتی حکام کے مطابق اہلکار ٹریننگ کے بعد واپس آرہے تھے کہ سرینگر کے قریب ان کی بس کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تاہم جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سے 5 کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔