وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی امجد صابری کے گھر آمد متوقع سیکیورٹی انتظامات مکمل

وزیرداخلہ کی آمد سے قبل امجد صابری کی رہائشگاہ کےاطراف دکانیں بند کرادی گئیں اورسڑکوں پرکھڑی گاڑیاں بھی ہٹا دی گئیں۔

وزیرداخلہ کی آمد سے قبل امجد صابری کی رہائشگاہ کےاطراف دکانیں بند کرادی گئیں اورسڑکوں پرکھڑی گاڑیاں بھی ہٹا دی گئیں۔ فوٹو؛ فائل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار آج کراچی کا اہم دورہ کریں گے جہاں وہ امن و امان سے متعلق اجلاس میں بھی شرکت کے علاوہ قوال امجد صابری کے اہلخانہ سے تعزیت کے لئے ان کے گھر بھی جائیں گے۔


ایکسپریس نیوز کےمطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ امن وامان سے متعلق اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں کراچی میں حالیہ بد امنی کی لہر کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ کراچی آپریشن پر بھی غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار وزیراعلیٰ سندھ سمیت ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے بھی ملاقات کریں گے جس میں امجد صابری قتل کیس اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے اویس شاہ کے اغوا کے معاملے پر پیشرفت پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

دوسری جانب وزیرداخلہ چوہدری نثار معروف قوال امجد صابری کی رہائشگاہ بھی جائیں گے اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کریں گے جب کہ وزیرداخلہ کی آمد سے قبل امجد صابری کی رہائش گاہ کے اطراف دکانیں بند کرادی گئیں اور سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں بھی ہٹا دی گئی ہیں۔
Load Next Story