موڈیز نے برطانیہ کا کریڈٹ آؤٹ لک منفی کردیا

آنے والے برسوں میں برطانیہ کو یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تعلقات کا ازسرنوتعین کرنا ہوگا

آنے والے برسوں میں برطانیہ کو یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تعلقات کا ازسرنوتعین کرنا ہوگا فوٹو: فائل

بین الاقوامی ریٹنگ فرم موڈیز نے یورپی یونین سے انخلا کے حق میں ریفرنڈم کے بعد برطانیہ کی کریڈٹ ریٹنگ کا آؤٹ لک مستحکم سے گھٹ کا منفی کردیا اور کہاکہ ریفرنڈم کے نتیجے سے برطانیہ کے اقتصادی امکانات متاثر ہوسکتے ہیں۔


فرم نے ریٹنگ ''Aa1'' پر برقرار رکھتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ملکی معاشی نمو سست، پالیسی سازی متاثر اور ملکی خزانہ کمزور ہوگا، آنے والے برسوں میں برطانیہ کو یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تعلقات کا ازسرنوتعین کرنا ہوگا، بے یقینی بڑھے گی اور اعتماد مجروح ہوگا جس کے نتیجے میں اخراجات وسرمایہ کاری کم ہوگی جس سے معاشی نمو کی رفتار بھی کم ہو جائے گی۔
Load Next Story