یوم علیؓ پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

مركزی جلوس كے روٹ كے چاروں اطراف ڈولفن اسكواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ كی گاڑیاں گشت كریں گی، ڈاکٹر حیدر اشرف

مركزی جلوس كے روٹ كے چاروں اطراف ڈولفن اسكواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ كی گاڑیاں گشت كریں گی، ڈاکٹر حیدر اشرف، فوٹو؛ فائل

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاكٹر حیدر اشرف کا کہنا ہےکہ یوم علیؓ کو پر امن بنانے کے لیے سیکیورٹی کے فول پرو انتظامات کیے گئے ہیں۔


نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے یومِ علیؓ كے مركزی جلو س كے روٹ كا دورہ کیا جب کہ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مركزی جلوس كے روٹ كے چاروں اطراف ڈولفن اسكواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ كی گاڑیاں گشت كریں گی، پاركنگ پر جامع سكیورٹی پلان بنایا گیا ہے جس كے تحت جلوس كے شركا كے لیے ناصر باغ میں وسیع پاركنگ كا انتظام كیا گیا ہے، شہر كے داخلی و خارجی راستوں پر سیكیورٹی ہائی الرٹ كردی گئی ہے جب کہ تمام افسران كو شركا كے مكمل طور پر منتشر ہونے تك فرائض سرانجام دینے كی ہدایت كی گئی ہے۔

ڈی آئی کی آپریشنز نے کہا کہ یوم ِعلیؓ كو پُر امن بنانے كیلئے سیكیورٹی كے فول پروف انتظامات کیے ہیں اور اس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے كار لائے جائیں گے، شہربھر بالخصوص سٹی ڈویژن میں شاہدرہ ، بادامی باغ، لاری اڈہ، بند روڈ كے علاقوں میں افغان بستیوں، ہوٹلز، سرائے اور بس اسٹینڈز كے علاوہ ریلوے اسٹیشن كے گردونواح میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن كیے جا رہے ہیں، یومِ علیؓ كے مركزی جلوس كے روٹ كی اسكریننگ كی جارہی ہے اور متعلقہ محكموں سے لائٹنگ و دیگر انتظامات مكمل كروائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلوس میں داخل ہونے سے پہلے مكمل جسمانی تلاشی لی جائے گی اور گاڑیوں كو چیك كرنے كیلئے سراغ رساں كتوں كی بھی مدد لی جائے گی۔
Load Next Story