ملک کو اندھیروں سے نکال کر عوام کو 2018 میں روشن پاکستان دیں گے خواجہ آصف
ہم كھوكھلے نعروں پرنہیں بلکہ كام پریقین ركھتے ہیں، وزیر پانی و بجلی
وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ ملک کو اندھیروں سے نکال کر دم لیں گے اور عوام کو 2018 تک روشن پاکستان دیں گے۔
وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ ملكی معیشت كو مستحكم كرنے اورلوڈشیڈینگ كے خاتمے كے لیے حكومت نے جومنصوبہ بندی تیاركی ہے اس كے دوررس نتائج جلدعوام كوحاصل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جون 2013 میں ملك میں بجلی كی اوسط پیدوار7938 میگاواٹ تھی ہم نے پاكستان كی عوام سے جووعدہ كیا ہے اور اس كوپورا كرنے كے لیے ٹارگٹ سیٹ كرلیا ہے، ملک کو اندھیروں سے نکال کردم لیں گے اور2018 تك روشن پاكستان دیں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہم كھوكھلے نعروں پرنہیں بلکہ كام پریقین ركھتے ہیں جب کہ عمران خان گزشتہ 3 برسوں سے وزیر اعظم نوازشریف كو تنقید كا نشانہ بنارہے ہیں لیكن ابھی تك كچھ بھی ثابت نہیں كرسكے ہیں۔