آئی او سی نے بھارتی رکنیت معطل کرنے کی دھمکی دیدی

بھارت الیکشن کرانے کی یقین دہائی نہیں کراتا تو ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ میں بھارتی کی رکنیت کا معاملہ پیش کردیں گے،


Sports Desk November 25, 2012
وزیراعظم فوری طور پر اسپورٹس کوڈ واپس لے لیں، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کا خط ۔ فوٹو : فائل

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بھارت کو رکنیت معطل کرنے کی دھمکی دیدی۔

ورلڈ گورننگ باڈی نے الٹی میٹم دیا ہے کہ اگر وہ اولمپک چارٹر اور اپنے آئین کے مطابق انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات نہیں کراتا تو پھر معطلی کا سامنا کرنے کیلیے تیار رہے، بھارت کو الیکشن کرانے کی یقین دہانی سے آگاہ کرنے کیلیے آئی او سی نے 30 نومبر تک کی مہلت دی ہے، اس کے تحت 5دسمبر کو الیکشن ہونے چاہئیں۔

بھارتی حکام کو بھیجے گئے خط میں آئی او سی نے مزید لکھاکہ اگر بھارت مقررہ وقت تک انھیں الیکشن کرانے کی یقین دہائی نہیں کراتا تو پھر4،5 دسمبر کو اپنے ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ میں بھارتی کی رکنیت کا معاملہ پیش کردیں گے، دوسری جانب انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ باڈی کے الیکشن دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میںمنعقد کیے جائیںگے،عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ وہ آئی او اے کے یہ انتخابات اسپورٹس منسٹری کے کوڈ کے تحت ہوں گے جسے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی تسلیم نہیں کررہی۔

ہنگامی صورتحال پر انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر وی کے ملہوترا نے وزیراعظم سے بذریعہ خط درخواست کی کہ وہ فوری طور پر اسپورٹس کوڈ واپس لے لیں، بصورت دیگر بھارت کا آئی او سی سے الحاق ختم ہوجائے گا، انھوں نے مزید کہا کہ ہم مشکل صورتحال میں ہیں اور آئندہ دو دنوں میں اس معاملے پر مزید غوروخوض کریںگے، آئی او سی کے خط بھیجنے کا محرک بننے والے صدارتی امیدوار رندھیر سنگھ اس معاملے پر رائے دینے کیلیے دستیاب نہیں ہوسکے۔علاوہ ازیں دہلی ہائیکورٹ نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے5دسمبر کو شیڈول الیکشن کیخلاف حکم امتناع کی درخواست رد کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں