الطاف حسین نے تمام عقائد کے احترام کا درس دیا فرید خان

متحدہ قومی موومنٹ برابری کی بنیاد پر تمام انسانوں کو حقوق دلانا چاہتی ہے۔


Press Release November 25, 2012
اتحاد سے استحصالی قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا، شیعہ رہنمائوں سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ مذہبی رواداری اور ایک دوسرے کے عقائد کے احترام کا درس دیا ہے۔

یہ بات متحدہ قومی موومنٹ میرپورخاص زون کے انچارج فرید احمد خان نے چیئرمین شیعہ ایکشن کمیٹی علامہ ضیاء الحسن نقوی سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر زونل ممبر ڈاکٹر ظفر کمالی اورشاہد عباسی بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آپس میں پیار ومحبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور ہم ایک دوسرے کے عقائد کا احترم کر کے ہی معاشرے میں پیار ومحبت کی فضاء قائم کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد تحریک کی جدوجہد کا بنیادی مقصد معاشرے میں مذہبی و لسانی تفریق کے بغیر تمام انسانوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق دینا ہیں، غریب اور مظلوم عوام کے حقوق غصب کر کے سیاہ وسفید کے مالک بن جانے والے کبھی نہیں چاہیں گے کہ اس ملک میں غریب اور مظلوم عوام ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں لہذا وہ مختلف سازشیں کرکے کبھی مذہب کے نام پر تو کبھی عقیدے کے نام اور کبھی لسانیت کی بنیاد پر غریب عوام کو آپس میں لڑوانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں مگر الطاف حسین نے ان سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو پیار ومحبت کا پیغام دیا ہے۔

اس موقع پر علماء کرام نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے امن وامان اور ایک دوسرے کے عقائد کے احترام کے حوالے سے کی جانیوالی کوششوں کو سراہا اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں