عبدالستار ایدھی کی خدمت کا احسان زندگی بھر نہیں اتارا جا سکتا پرویز رشید

وفاقی وزیراطلاعات نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے عبدالستار ایدھی کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔


ویب ڈیسک June 26, 2016
وفاقی وزیراطلاعات نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے عبدالستار ایدھی کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ فوٹو: آئی این ہی

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کی اور ان کی خدمت کا احسان زندگی بھر نہیں اتارا جا سکتا۔

وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے سینیٹر نہال ہاشمی اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیرپرسن ماروی میمن کے ہمراہ کراچی میں گردوں کی پیوند کاری کے اسپتال (ایس آئی یو ٹی) میں زیر علاج عبدالستار ایدھی کی عیادت کی اور انھیں وزیراعظم نواز شریف کی جانب پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت افضل ترین عبادت ہے اور عبدالستار ایدھی نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ایدھی صاحب کو ایک نہیں ہزاروں اعزازات سے نوازے گی لیکن ہر اعزاز ان کی شخصیت سے چھوٹا ہے، عبدالستار ایدھی نے انسانیت کے لئے مثالیں قائم کی اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، پوری قوم ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں