کولمبو ٹیسٹ کیویز کے لیے اسپن جال سے بچنا محال

سری لنکا سیریز جیتنے کے لیے پُرعزم، تلکارتنے دلشان نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا

سری لنکا سیریز جیتنے کے لیے پُرعزم، تلکارتنے دلشان نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا. فوٹو فائل

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا اورآخری ٹیسٹ اتوار سے شروع ہورہا ہے، کیویز کے لیے ایک بار پھر اسپن جال سے بچنا محال ہوگا۔

پہلے ٹیسٹ میں لیفٹ آرم اسپنر رنگانا ہیراتھ 11 وکٹیں لے اڑے تھے، میزبان کو گال میں 10 وکٹ سے کامیابی کی بدولت سیریز میں 1-0کی برتری حاصل اور وہ جیتے کے لیے پُرامید ہے، تلکارتنے دلشان نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا، ان کے لیے نئے اوپنر دیموتھ کرونا رتنے کو جگہ خالی کرنا پڑے گی، نوان کولاسیکرا اور شمندا ایرنگا نئی گیند سنبھالیں گے، تیسرے سیمر کی ضرورت پڑنے پر چناکا ویلی گیدیرا کا انتخاب عمل میں آسکے گا،کپتان مہیلا جے وردنے نے کہا کہ تلکارتنے دلشان کو ٹیم میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں، وہ سوفیصد فٹ ہوگئے ہیں ۔


تجربہ کار اوپنر ہمارے لیے اس ٹیسٹ کے ساتھ دورئہ آسٹریلیا کے لیے بھی بہت اہم ہیں، جب وہ کمر کی انجری کے سبب پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوئے تھے تب بھی ان کی فارم زبردست تھی، اور اب وہ خود کو بہتر محسوس کررہے ہیں اور ٹیم فزیو نے بھی انھیں کھیلنے کیلیے گرین سگنل دے دیا، تلکارتنے دلشان نے گذشتہ دن ٹیم کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ لیا، دوسری جانب کیوی کیمپ کو تجربہ کار فاسٹ بولر ٹم سائوتھی کی دستیابی کے لیے ٹاس سے قبل تک انتظار کرنا ہے، گال میں 4 وکٹیں لینے والے پیسرکی فٹنس تاحال غیریقینی ہے۔

کپتان روس ٹیلر پُرامید ہیں کہ وہ گروئن انجری سے بروقت نجات حاصل کرلیں گے، اتوار کو میدان میں اتارے جانے سے قبل ٹیم مینجمنٹ ان کی فٹنس جانچے گی، ان کی عدم دستیابی پر نئے لیگ اسپنر ٹوڈ ایسٹل کی قسمت جاگ سکتی ہے، مہمان ٹیم جیمز فرینکلن کی جگہ روب نکول کو دینے پر بھی غور کررہی ہے، کولمبو میں گذشتہ ہفتے صرف شام کے وقت ہی بونداباندی ہوئی، اسی کے پیش نظر آنے والے دنوں میںمیچ میں موسم کی مداخلت کا امکان کم ہے۔
Load Next Story