چین میں سیاحوں کی بس میں آگ لگنے سے 35 افراد ہلاک

چین کے وسطی صوبے ہنان میں سیاحوں کی بس سڑک کنارے نصب بیرئیر سے ٹکرائی جس کے بعد اس میں آگ لگی،غیرملکی خبررساں ایجنسی


ویب ڈیسک June 26, 2016
بس کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردیں، پولیس۔ فوٹو: اےٹائمز

PESHAWAR: چین کے وسطی صوبے ہنان میں سیاحوں کی بس میں آگ لگنے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وسطی صوبے ہنان میں سیاحوں کی بس سڑک کنارے نصب بیریئر سے ٹکرا گئی جس کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی اوراُس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔ ریسکیوٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت بس میں 56 افرادسوار تھے جب کہ ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب مقامی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئل لیک ہونے کی وجہ سے بس سڑک کنارے نصب بیریئر سے ٹکرا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق چین میں ہر سال ٹریفک حادثات کی وجہ سے ڈھائی لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں