لاہور زہریلا شربت پینے سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی

میڈیکل اسٹورسے زہریلے شربت ضبط جبکہ دواساز کمپنی اور اسٹور کے مالک کے خلاف بھی قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


Numainda Express November 25, 2012
جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی عمریں 15 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI: شاہدرہ ٹاؤن میں کھانسی کا زہریلا شربت پینے سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے جبکہ 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

ہفتے کے روز لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں ادویہ ساز کمپنی ریکو کے تیار کردہ کھانسی کے شربت "ٹائنو" کے استعمال سے متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی جن کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا تاہم اسپتال پہنچنے تک 5 نوجوان سکندر، شہباز، رمضان، پرویز اور عبدالحفیظ جان کی بازی ہارگئے جبکہ 7 افراد آج دم توڑ گئے ۔ اس کے علاوہ 4 افراد اب بھی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ اسپتال حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی عمریں 15 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس نے میڈیکل اسٹور کے مالک کو گرفتار کرکے زہریلے شربت کی بڑی مقدار ضبط کرلی جبکہ دواساز کمپنی اور میڈیکل اسٹور کے مالک کے خلاف بھی قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں