ممبئی حملہ کیس میں 9رکنی کمیشن آئندہ ماہ بھارت جائیگا

کمیشن بھارتی مجسٹریٹ،دوسینئرڈاکٹروں اورچیف تفتیشی افسرپرجرح کرے گا


Qaiser Sherazi November 25, 2012
بھارت نے اس سے پہلے کمیشن کو مذکورہ گواہوں پر جرح کی اجازت نہیں دی تھی. فوٹو: رائٹرز

KARACHI: ممبئی حملہ سازش کیس میں پاکستان کا9رکنی عدالتی کمیشن دسمبرکے آخری ہفتے میں بھارت(ممبئی) جائے گا۔

ممبئی حملہ کیس میں جن4بھارتی گواہان اجمل قصاب کا اقبالی بیان ریکارڈکرنے والی خاتون مجسٹریٹ مسز آر وی سووند بگولے،چیف تفتیشی آفیسر ایس پی سی آئی ڈی ممبئی رمیش مہالے،166ہلاک شدگان کے پوسٹ مارٹم اور355 زخمیوںکا میڈیکل کرنے والے ڈاکٹروںکی ٹیم کے2سینئر ڈاکٹرزگنیش اور سالیش پر ان کے دیے گئے بیانات کی روشنی میں جرح کرے گا، عدالتی کمیشن کی روانگی کی تاریخ دسمبرکے پہلے ہفتے میں طے کر لی جائے گی۔ قبل ازیں بھارت نے ان گواہان پر جرح کی اجازت نہیں دی تھی مگر اب پاکستان کی استدعا پر یہ اجازت دے دی گئی ہے، عدالتی کمیشن کے سربراہ چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ممبئی ایس ایس شندے ہوںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |