شام میں روسی طیاروں کی بمباری سے 84 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

شام میں داعش کے زیر اثر مشرقی علاقوں میں شامی اور روسی طیاروں نے بمباری کی،غیرملکی خبررساں ایجنسی


ویب ڈیسک June 26, 2016
شام میں داعش کے زیر اثر مشرقی علاقوں میں شامی اور روسی طیاروں نے بمباری کی،غیرملکی خبررساں ایجنسی فوٹو: فائل

شام کے مشرقی علاقے میں شامی اور روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں داعش کے زیر اثر مشرقی علاقوں میں شامی اور روسی فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائی میں 3 شامی اور روسی طیاروں نے حصہ لیا جس میں 58 عام شہری بھی ہیں جب کہ باقی 24 افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم ممکنہ طور پر ان کا تعلق داعش سے ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ 2011 سے شام میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے باعث اب تک 2 لاکھ 80 ہزارسے زائد افراد مارے جاچکے ہیں جب کہ لاکھوں افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر یورپی ممالک کی جانب ہجرت پر مجبور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں