رحمان ملک کی ہدایت پر مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بحال

دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ملک کے 49 شہروں میں موبائل سرس معطل کردی گئی تھی۔


ویب ڈیسک November 25, 2012
رحمان ملک کی ہدایت کے 3 گھنٹے بعد موبائل فون سروس بحال کی گئی۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی ہدایت کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بحال ہوگئی۔


دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر ملک کے 49 شہروں میں صبح 6 بجے سے موبائل فون سروس جب کہ کراچی اور لاہور میں پی ٹی سی ایل وی وائرلیس سروس بھی بند کردی گئی تھی۔


وزیر داخلہ رحمان ملک نے ہفتے کی رات 9 بجے چاروں صوبوں میں موبائل فون سروس کی بحالی کی ہدایت کی تھی تاہم اسے 3 گھنٹوں کی تاخیر کے بعد بحال کیا گیا۔


واضح رہے کہ صبح 6 بجے سے ایک بار پھر ملک بھر میں موبائل سروس معطل کردی جائے گی جسے رات گئے بحال کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں