چوہدری نثار وزیر داخلہ کی جگہ مسلم لیگی بن کر بات کرتے ہیں تو اعتراض ہوتا ہے مولا بخش چانڈیو
چیف جسٹس ہائی کورٹ کے بیٹے کا اغوا عدالتوں پر دباو ڈالنے کی کوشش ہے، مولا بخش چانڈیو
مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ہمیں چوہدری نثار کے وزیر داخلہ بن کر بات کرنے پر اعتراض نہیں لیکن جب وہ اپنے منصب سے ہٹ کر مسلم لیگی بن کر بات کرتے ہیں تو اعتراض ہوتا ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما عرفان گل مگسی کی رہائش گاہ پر افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا دہشت گرد اپنے بقا کی آخری جنگ لڑ رہے ہیں کیونکہ ملک بھر میں فوج دہشت گردوں کا گھیرا تنگ کیے ہوئے ہے تو دہشت گرد بھاگ کر دوسرے شہروں میں منتقل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے سندھ حکومت سمیت سندھ پولیس کی کبھی مخالفت نہیں کی بلکہ تعریف ہی کی ہے جب کہ پولیس اور رینجرز کی قربانی سے کراچی میں امن قائم ہوا۔
مشیر اطلاعت سندھ کا کہنا تھا کہ ہمیں چوہدری نثار کے وزیر داخلہ بن کر بات کرنے پر اعتراض نہیں ہوتا لیکن جب وہ اپنے منصب سے ہٹ کر مسلم لیگی بن کر بات کرتے ہیں تو اعتراض ہوتا ہے جب کہ پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کی پیشن گوئی کرنے والوں کو مایوسی کا سامنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کا اغوا عدالتوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے جب کہ امجد صابری کی شہادت بھی اہم واقعہ ہے، انہوں نے امن کے لیے اپنی جان قربان کی تاہم ان کے قاتل چھپ نہیں سکیں گے۔