پولیس افسر نے قتل کی دھمکی دیکر گھر میں لوٹ مار کی تھی

دست درازی میںکپڑے پھٹ گئے تھے، مسماۃ ہما،عدالت کا مقدمہ درج کرنیکا حکم


Arshad Baig November 25, 2012
رات کو دروازہ توڑ کر نشے میں دھت پولیس افسر لوٹ مار کرتا رہا،درخواست گزار . فوٹو: فائل

پولیس افسر نے اہلکاروں کے ہمراہ شوہر کو پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کی دھمکی دیکر خاتون کے گھر کا صفایا کردیا اور شکایت کرنے پر مسماۃ ہما کے شوہر کو متعدد مقدمات میں ملوث کرکے جیل بھیج دیا خاتون کی تحریری شکایات پر پولیس افسر کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کی رہائشی مسماۃ ہما نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی کی عدالت میں ضابطہ فوجداری کے تحت درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ 8 نومبر کی رات کو انسپکٹر سہیل خان دیگر اہلکاروں کے ہمراہ اسکے شوہر جاوید حسین کو حراست میں لائے اور گھر کے دروازے کو توڑ کر گھر میں داخل ہوئے، انھوں نے تمام اہل خانہ کو جگایا اور اسلحے کے زور پر گھر میں رکھی رقم اور طلائی زیورات طلب کیے احتجاج پر ایک ماہ کے بچے کو یرغمال بنایا اور دھمکی دی کہ اگر مال فوری نہیں دیا تو پہلے بچے کو اور بعد میں اسکے شوہر کو پولیس مقابلے میں قتل کردیں گے۔

پولیس اہلکاروں نے لوٹ مار شروع کردی پولیس افسر جو کہ نشے میں دھت تھا وہ اسے کمرے میں لے گیا اور نازیبا حرکت کی دست درازی میں اسکے کپڑے تک پھٹ گئے تھے پولیس اہلکارگھر میں رکھے طلائی زیورات اور 60 ہزار روپے کے علاوہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان موبائل میں لوڈ کرکے لے گئے تھے اور جاتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا یا شکایت کی تو اسکے شوہر کو مقدمات میں ملوث کردیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |