ہم آہنگی متحدہ کے رہنمائوں کی علمائے کرام سے ملاقاتیں جاری

علمائے کرام قیام امن اوربھائی چارگی کے فروغ کیلیے اپناکرداراداکریں،رابطہ کمیٹی


Express Desk November 25, 2012
تمام مکاتب فکرکے علما ہمہ وقت الطاف حسین اورایم کیوایم کے ساتھ ہیں،علمائے کرام فوٹو: فائل

ISLAMABAD: محرم الحرام کے دوران ملک بھرمیںفرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے، شہرمیں امن وامان کے قیام اوربھائی چارگی کے فروغ کے لیے رابطہ کمیٹی، حق پرست اراکین اسمبلی اور ایم کیوایم کے ذمے داران پرمشتمل متحدہ قومی موومنٹ کے وفودکی مختلف مکاتب فکرکے علمائے کرام سے ملاقاتوں کاسلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میںگزشتہ روزکمیٹی کے ارکان سید شعیب احمدبخاری،وسیم آفتاب،ڈاکٹرصغیراحمدنے حق پرست اراکین اسمبلی اورایم کیوایم کے دیگرذمے داران کے ہمراہ معروف عالم دین شاہ تراب الحق قادری ، مفتی نعیم، علامہ طالب جوہری اورعلامہ شہنشاہ حسین نقوی سے علٰیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اورمحرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی، امن وامان اور بھائی چارگی کے فروغ کے لیے قائدتحریک الطاف حسین کاخصوصی پیغام پہنچایا۔ ایم کیوایم کے وفودمیں صوبائی وزیرعبدالحسیب، متحدہ علما کمیٹی کے انچارج جاوید احمد واراکین بھی شامل تھے۔

اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان نے امام بارگاہوںکے باہراور ماتمی جلوسوں میں بم دھماکوںاورخودکش حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اوران واقعات میںشہیدہونے والے بے گناہوںکی مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہاکہ بعض عناصرسوچی سجھی سازش کے تحت شہرمیںفرقہ وارانہ فسادات کرانے کے درپے ہیں۔ انھوںنے کہاکہ محرم الحرام سے قبل کراچی میںفرقہ وارانہ قتل کے واقعات کرائے گئے اورمعصوم وبے گناہ شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایاگیاجبکہ محرم الحرام کے دوران بم دھماکوںاورخودکش حملے کرکے شہرمیں بدترین دہشت گردی کاسلسلہ شروع کیاجارہاہے۔ انھوںنے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ شہر میں قیام امن کے لیے اپنامثالی کردارادا کریں اورفرقہ وارایت کے خاتمے کے لیے ایم کیوایم کاساتھ دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔