ڈریوڈ نے بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ خاندان کو وقت دینے کے لیے ٹھکرایا

جونیئر ٹیم کی کوچنگ میں خوش اور ان کے ساتھ ہی کام کرتے رہوں گام راہول ڈریوڈ

انوراگ ٹھاکر نے ڈریوڈ کوہیڈ کوچ بننے کی براہ راست پیشکش کی تھی فوٹو: فائل

بھارت کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ نے فیملی کو زیادہ وقت دینے کے لیے ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش رد کی، اس بات کا انکشاف بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر انوراگ ٹھاکر نے کیا۔


اپنے ایک انٹرویو میں انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ میں نے ڈریوڈ کوہیڈ کوچ بننے کی براہ راست پیشکش کی تھی، اگر وہ یہ قبول کرلیتے تو انٹرویو اور دیگر کارروائی کی ضرورت ہی نہیں پڑتی مگر سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ وہ جونیئر ٹیم کی کوچنگ میں خوش اور ان کے ساتھ ہی کام کرتے رہیں گے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ فیملی کو زیادہ وقت دینا چاہتے ہیں اس لیے وہ طویل المدتی ذمہ داری نہیں سنبھال سکتے اور نہ ہی گھر سے زیادہ عرصہ دور رہ سکتے ہیں۔

انوراگ نے کہا کہ مجھے ان کی یہی بات پسند آئی کہ انھوں نے اپنی ذاتی کمٹمنٹس کی وجہ سے ہیڈکوچ کی پوسٹ اور اس کے لیے ملنے والی خطیر رقم کو قبول نہیں کیا۔
Load Next Story