
پوسٹرکو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے مہوش حیات ایک ٹی وی رپورٹر جب کہ فہد مصطفیٰ ایک مشہور شخصیت کا کردار ادا کررہے ہیں جب کہ اوم پوری کے سیاہ کوٹ کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایک وکیل بنے ہیں۔فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی مرزا نے اب تک اس فلم کی کہانی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا البتہ مہوش حیات کے مطابق فلم سوشل کامیڈی ہے، جس میں جذباتی کردارنگاری کو بھی پیش کیا گیا ہے۔اوم پوری کے مطابق فلم کا خیال یہ ہے کہ اداکاروں اور وکیلوں میں کچھ مشابہت موجود ہے۔مداحوں کو بھی اس فلم کا پہلا پوسٹر بیحد پسند آرہا ہے جو کہ اس کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔