غزہ پر حملے کیخلاف انڈونیشیا میں امریکی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ

مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کی آزادی کے نعرے درج تھے۔


Online November 25, 2012
ایرانی صدر کا فلسطینی وزیراعظم کوفون،غزہ کی جنگ میں شاندار کامیابی پر مبارکباد. فوٹو: اے ایف پی

انڈونیشیا میں ہزاروں افراد کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف امریکی سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ، اسرائیل اور امریکا کیخلاف شدید نعرے بازی۔

ہفتے کے روز ہزاروں افراد امریکی سفارت خانے کے باہر جمع ہوگئے اور اسرائیل کی فلسطین پر جارحیت کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مردہ باد ، امریکا مردہ بادکے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے فلسطین کی آزادی کے حق میں بھی نعرے لگائے۔ ادھر ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے حماس کے وزیراعظم اسماعیل حانیہ کو غزہ کی جنگ میں اسرائیل کے خلاف شاندارکامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |