گرفتارملزمان کی 90 روزتک حراست کیلیے قانون سازی کا فیصلہ
اس قانون کو وزیراعظم کی منظوری کے بعدآرڈیننس کی شکل میں یا پارلیمنٹ سے منظورکرایا جائے گا۔
وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی کے ترمیمی قوانین کی مدت میں مزید توسیع کیلیے قانون سازی کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد سیکیورٹی اداروں کوگرفتارملزمان کو 90 روز تک تحویل میں رکھنے کے اختیارات تقویض کرنے کیلیے وزارت داخلہ وزارت قانون کی رائے کی روشنی میںقانون کامسودہ تیار کرے گی۔ اس قانون کو وزیراعظم کی منظوری کے بعدآرڈیننس کی شکل میں یا پارلیمنٹ سے منظورکرایا جائے گا۔
وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ قومی ایکشن پلان پرموثر عمل درآمد اور ملک میں جاری آپریشنزکی کامیابی کیلیے ضروری ہے کہ سیکیورٹی اداروں کوگرفتارملزمان کو90روزتک تحویل میں رکھنے کے اختیارات تقویض کیے جائیں۔ وفاقی حکومت نے اس معاملے کو فوری حل کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔