ایان علی نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے نفلی اعتکاف کی منت مان لی

ایان علی آخری عشرے میں تین دن نفلی اعتکاف پر بیٹھیں گی جبکہ نادار افراد کے لیے سحری اور افطاری کا بھی اہتمام کریں گی


ویب ڈیسک June 27, 2016
حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے کی ہر کوشش ناکام بنائے جانے کے بعد ایان علی شدید ذہنی کوفت کا شکار ہو گئی ہیں فوٹو: فائل

MULTAN: ماڈل ایان علی نے ای سی ایل سے نام کے اخراج کے لیے نفلی اعتکاف پر بیٹھنے کی منت مان لی۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے کی ہر کوشش ناکام بنائے جانے کے بعد ایان علی شدید ذہنی کوفت کا شکار ہو گئی ہیں، جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ آخری عشرے میں تین دن نفلی اعتکاف پر بیٹھیں گی جبکہ نادار افراد کے لیے سحری اور افطاری کا بھی اہتمام کریں گی۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے 3 مرتبہ ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی ہے جن میں میں دو مرتبہ تو عدالتی فیصلے ایان علی کے حق میں آچکے ہیں تاہم تیسری دفعہ ای سی ایل سے نام خارج کرانے کے لیے ان کی درخواست عدالت میں زیر سماعت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں