ایان علی کی بیرون ملک روانگی مقتول تفتیشی افسر کی بیوہ کی فریق بننے کی درخواست

شوہر اعجاز چودہری پر ایان علی کی مدد کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا تھا، اہلیہ صائمہ اعجاز کی درخواست


ویب ڈیسک June 27, 2016
ایان علی کوشامل تفتیش ہونے تک بیرون ملک جانےکی اجازت نہ دی جائے ، درخواست فوٹو: فائل

غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کیس کے مقتول تفتیشی افسر اعجاز چوہدری کی بیوہ نے سپریم کورٹ میں ایان علی کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست میں فریق بننے کی درخواست دے دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اعجازچوہدری کی بیوہ صائمہ اعجاز چوہدری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے شوہراعجاز چوہدری کو ایان علی کے خلاف غیرملکی کرنسی کیس کا تفتیشی افسرمقرر کیا گیا تھا، ان پر ایان علی کی مدد کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا تھا، تفتیش کے دوران ہی انہیں قتل کردیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وہ اعجاز چوہدری قتل کیس میں ایان علی کے خلاف متعلقہ تھانے میں بیان دے چکی ہیں، اس لئے انہیں سنے بغیر ایان علی کا نام ای سی ایل سے نہ نکالاجا ئے۔

واضح رہے کہ ایان علی گزشتہ برس راولپنڈی ایئرپورٹ پر کروڑوں روپے کی غیر ملکی کرنسی دبئی لے جاتے ہوئے پکڑی گئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں