دھماکوں کے لئے25 خودکش حملہ آور بھیج دیئےطالبان ترجمان

حکومت جتنے چاہے سیکیورٹی اقدامات کرلے ہمارے حملے نہیں روک سکتی،ترجمان طالبان

طالبان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں جلوس کے نزدیک بم دھماکاکی ذمے داری قبول کرلی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ISLAMABAD:
پاکستانی طالبان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اہل تشیع کے جلوس کے نزدیک بم دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔


غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے بتایا کہ شیعہ برادری کے خلاف حملہ ہم نے کیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان کے مضافاتی علاقے میں دھماکےکے بعد نامعلوم مقام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان نے مزید حملوں کے لئے ملک بھر میں 20 سے 25خود کش حملہ آور روانہ کردیئے ہیں حکومت جتنے چاہے سیکیورٹی انتظامات کرلے ہمارے حملے نہیں روک سکتی۔

Recommended Stories

Load Next Story