ڈیرہ اسماعیل میں موبائل فون بند نہ ہونے کی تحقیقات کا حکم

کراچی میں صبح 6سے 8بجے تک معطل رہے گی، عزادار مغرب سے قبل جلوس ختم کرلیں


Numainda Express November 25, 2012
اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک دارالحکومت میں ماتمی جلوس کی نگرانی کے لیے تعینات کیے گئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے رکن سے ہاتھ ملارہے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی

QUETTA: وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہاہے کہ آج دسویں محرم کوملک کے مخصوص علاقوں میں موبائل سروس بند رہے گی جبکہ آج پنجاب، گلگت، پشاور قصہ خوانی صدرکے علاقوںمیںدہشت گردوں نے حملے کی دھمکی دی ہے۔

نویں محرم کو ملک بھرمیںکل مجالس 1543، جبکہ 789جلوس نکالے گئے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزارت داخلہ میں میڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے کیا۔وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موبائل سروس بحال اور موٹر سائیکل پر پابندی اٹھانے کی ہدایات جاری کردی ہیں تاہم آج دسویںمحرم کووفاقی دارلحکومت کے سیکٹروںایف الیون اورآئی ٹین کی حدودمیںجلوسوں کے اوقات کے دروان موبائل سروس بندکی جائے گی جبکہ ان دونوں علاقوں میں موٹرسائیکل پربھی پابندی ہوگی اور ملک کے مخصوص علاقوں میں موبائل سروس بندکی جائے گی جبکہ کراچی میں6سے 8 بجے کے دوران موبائل سروس بندکی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے بتایاکہ آج دسویں محرم کوگلگت اورپشاورقصہ خوانی صدرکے علاقوں میںدہشت گردوںنے حملے کی دھمکی دی ہے ۔گلگت میںدہشتگردی کی دھمکی دینے واے تحریک طالبان کے دونئے گروپ سامنے آئے ہیںجن میںحفیظ اللہ اور قاری سعداللہ شامل ہیں ۔آج دسویں محرم کوپنجاب میںدہشت گردی خطرات کے پیش نظر چینوٹ، بہاولپور اوربہاولنگرمیںموبائل سروس بندکردی جائے گی۔انھوں نے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ دسویں محرم کو سورج غروب ہونے سے پہلے عزارداراپنے جلوس ختم کرلیں۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں نے میری اینٹ سے اینٹ بجا دینے کی دھمکی دی ہے، دہشتگردوںکے عزائم ناکام بنا دینگے۔

سیکیورٹی کے بھرپوراقدامات کر رکھے ہیں اللہ نے چاہا تو دھماکے نہیںہونے دیںگے۔ وزیر داخلہ نے کہا کچھ جگہوں پر موبائل فون سروس کھلی تھیںجنہیں فوری بند کرنے کا حکم دے دیا ہے تمام موبائل فون کمپنیوںکوکہہ دیا ہے کہ ہدایات پرسختی سے عمل کیا جائے۔ راولپنڈی اور ڈیرہ اسماعیل خان میںموبائل فون سروس بند نہ کرنے پر تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ احکام پر عمل نہ کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ وزیرداخلہ نے تمام صوبوں کے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے اور کسی بھی شخص کو جلوس کے درمیان سے داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تمام جلوسوں اور امام بارگاہوں کے 500 میٹر کے دائرے میں موٹر سائیکل اور گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ تمام شہروں میں میڈیا کیلیے خضوصی کنٹرول روم بنائے جائیں۔ وزیر داخلہ سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین ذکاء اشرف نے الگ الگ ملاقات کی۔ امریکی سفیر کے ساتھ ملاقات میں پاک، امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ذکاء اشرف اور رحمان ملک کے درمیان پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لئے سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں