فلسطینیوں سے یکجہتی متحدہ کا پارلیمنٹ ہاؤس لندن پر مظاہرہ

رابطہ کمیٹی کے ارکان، ایم کیوایم کے کارکنوں،نوجوانوں، بزرگوں اورخواتین کی شرکت


Express Desk November 25, 2012
لندن: متحدہ کے تحت پارلیمنٹ ہائوس کے باہر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام منائے جانے والے '' یوم یکجہتی مظلومین غزہ '' کے سلسلے میںگزشتہ روز ایم کیو ایم یوکے کی جانب سے لندن میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ایک پرامن مظاہرہ کیاگیا۔

مظاہرین میں لندن کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ایم کیو ایم کے کارکنان اورہمدرد نوجوانوں، بزرگوں اورخواتین نے شرکت کی ۔ مظاہرے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد اشفاق، سلیم شہزاد، یوکے کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش بھی شریک تھے۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی ، ان پر مظالم بندکرنے ،مظلوم فلسطینی عورتوںبچوں کوبچانے، جنگ کی مخالفت، امن کی حمایت اوردہشت گردی کے خلاف متحدہونے اورمظلوموں کا ساتھ دینے کے حوالے سے مختلف کلمات درج تھے۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے جوائنٹ انچارج محمداشفاق نے کہاکہ ایم کیوایم دنیابھرمیں مظلوموں کی حمایت کرتی ہے ، قائدتحریک الطاف حسین نے ہرموقع پر ہرمظلوم کیلئے آوازبلندکی ہے ۔

غز ہ کے فلسطینیوں پروحشیانہ بمباری کی گئی تواس پر بھی پاکستان میں سب سے پہلے الطاف حسین ہی نے صدائے احتجاج بلندکی اورعالمی ضمیرکوبیدار کیا ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن سلیم شہزادنے کہاکہ ہمارامظاہرہ غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کے لیے ہے، ہم سمجھتے ہیںکہ غزہ کے فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ بمباری کرکے کھلی جارحیت کی گئی ہے، یہ سلسلہ بندہوناچاہیے اور غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کوبھی زندہ رہنے اورآزادی کے ساتھ زندگی گزارنے کاحق دیاجاناچاہیے۔انہوںنے کہاکہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کامسئلہ حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ اور تمام عالمی اداروں کو بھی اپناکرداراداکرناچاہیے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں