ساحلی علاقوں پر امریکی پروازیں اشتعال انگیزی ہیںایرانی سفیر

امریکی بحریہ نے متعدد بار ایرانی حدود کی خلاف ورزی کی،نتائج خوشگوار نہیں ہوں گے


Online November 25, 2012
اقوام متحدہ کو خط میں غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک کیلیے اقدامات کرنے کا مطالبہ. فوٹو: فائل

ایران نے امریکی بحریہ پر خلیج فارس میں غیر قانونی اور اشتعال انگیز سرگرمیوں کا الزام عائد کر دیا۔

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل اور سیکیرٹری جنرل بان کی مون کو بھیجے گئے خط میں اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے محمد خانرائی نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ نے متعدد بار ایرانی حدود کی خلاف ورزی کی ہے، اکتوبر میں ایران کے ساحلی علاقے بوشہر میں امریکی ہیلی کاپٹروں نے پرواز کی اور یکم نومبر کو ریڈیو پر جاری انتباہ کے باوجود امریکی ڈرون نے ایران کی فضائی حدود میں پروازکی،خط میں کہاگیا ہے کہ اقوام متحدہ ایسی غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک کیلیے اقدامات کرے جن کے نتائج خوشگوار نہیں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |