مایہ ناز فٹ بالر میسی کے کیرئیر کے نشیب و فراز
29 سالہ میسی نے انٹرنیشنل کیرئیرکا آغاز 18 سال کی عمر میں 17 اگست 2005 کو ہنگری کے خلاف میچ سے کیا۔
KARACHI:
ارجنٹائن کے کپتان اور مایہ ناز فٹبالر لیونل میسی کے 11 سالہ کیرئیر میں کئی نشیب و فراز آئے لیکن اس کے باوجود انہوں نے دنیائے فٹبال میں اپنا نام بنائے رکھا لیکن کوپا امریکا کپ کے فائنل میں دوسری مرتبہ چلی کے ہاتھوں ناکامی پر انہوں نے اپنے مستقبل کا ہی خاتمہ کردیا۔
29 سالہ میسی نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز 18 سال کی عمر میں 17 اگست 2005 کو ہنگری کے خلاف میچ سے کیا، میسی کو 63ویں منٹ میں متبادل کے طور پر میدان میں اتارا گیا تاہم مخالف کھلاڑی کی کہنی لگنے کے باعث گراؤنڈ میں ایک منٹ سے بھی کم وقت تک رہنے کے بعد انہیں واپس بلالیا گیا۔
میسی نے یکم مارچ 2006 کو کروشیا کے خلاف اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کا پہلا گول کیا جس کے بعد انہوں نے اپنی ٹیم میں نمایاں مقام حاصل کیا یہی نہیں 2008 میں بیجنگ اولمپکس میں انہوں نے اپنی ٹیم کو گولڈ میڈل جتوایا۔ 2010 کے ورلڈ کپ میں اس وقت کے ارجنٹائن کے کوچ میراڈونا کو ان سے بہت توقعات وابستہ تھیں تاہم وہ جرمنی کے خلاف کوارٹر فائنل میں کوئی خاطرخواہ کارکردگی پیش نہ کرسکے اور جرمنی نے 0-4 سے ارجنٹائن کو شکست دی۔
سال 2013 میسی کے کیرئیر کا سنہرا ترین سال ثابت ہوا جب انہوں نے سوئٹزرلینڈ اور برازیل کے خلاف ہیٹرک کی، میسی نے سوئٹزرلینڈ کے خلاف ایک کے مقابلے میں 3 اور برازیل کے خلاف 3 کے مقابلے میں 4 گولز سے اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی۔ میسی نے اسی سال گواٹامیلا کے خلاف میچ میں3 گول کر کے اپنی ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ میراڈونا کا ریکارڈ برابرکیا۔
فیفا ورلڈ کپ 2014 میں میسی کی کارکردگی متاثر کن نہ رہی اور فائنل میچ میں ان کی ٹیم کو جرمنی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکا میں ہونے والے کوپا کپ میں میسی اپنی بھرپور فارم میں دکھائی دیئے اور انہوں نے پاناما کے خلاف میچ میں صرف 19 منٹ میں 3 گول داغ کر ایونٹ میں اپنی دھاک بٹھائی جس کے بعد ایک مرتبہ پھر ان سے توقعات وابستہ کی گئیں تاہم فائنل میچ میں چلی کے ہاتھوں 2 کے مقابلے میں 4 گولز سے شکست کے بعد میسی دلبرداشتہ دکھائی دیئے اور انہوں نے میچ کے بعد عالمی فٹبال کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔
چلی کے خلاف شکست اور محض 29 سال کی عمر میں عالمی فٹبال کو خیرباد کہنے پر سب حیران ہیں جب کہ مبصرین کا کہنا ہے کہ میسی کے کیرئیر کا بڑا حصہ اب بھی باقی ہے تاہم چلی کے خلاف میچ میں ناکامی کے بعد عالمی فٹبال کو خیرباد کہنے کا فیصلہ جذبات پر مبنی ہے اس لئے انہیں اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا چاہیئے۔