پیمرا نے عامر لیاقت حسین کے پروگرام’’انعام گھر‘‘ پر پابندی لگادی
چینل ناظرین کی دل آزاری پر معذرت نشرکرے اوریہ معذرت عامر لیاقت یکم جولائی کو پروگرام کےآغاز پرخودکریں گے،پیمراکا حکم
KARACHI:
پیمرا نے جیو انٹر ٹینمنٹ پر عامر لیاقت حسین کے پروگرام "انعام گھر" پر 3 روز کے لئے پابندی لگادی ہے جب کہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگر معافی نشر نہ کی گئی تو چینل کو بند کردیا جائے گا۔
پیمرا نوٹی فکیشن کے مطابق جیو انٹرٹینمنٹ کے 6 جون کے پروگرام انعام گھر میں ایک لڑکی کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرنے کے مناظراورایک شخص کے محض انعام جیتنے کے لیے گالی نکالنے جو براہ راست نشر ہوئی جب کہ 25 جون کے پروگرام میں ایک خاتون کی نامناسب گفتگو کی آڈیوکلپ آن ایئر جانے کو کونسل کے ممبران نے دیکھا جب کہ ایک کونسل ممبرنے میزبان کی کھمبے سے لپٹ کر گاناسننے کی وڈیو بھی ممبران سے شیئر کی۔
https://www.youtube.com/watch?v=7oL6isTyJEE
پیمرا کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہےکہ جیو انٹرٹینمنٹ کے نمائندہ نے کونسل سے استدعا کی کہ چینل کو اس پروگرام کے بارے میں موصول شدہ سیکڑوں شکایات پر تفصیلی جواب جمع کرانے کے لیے 15 دن کا ٹائم دیا جائے جس پر کونسل نے چینل کا مؤقف سنتے ہوئے تاکید کی کہ عید کی چھٹیوں کے بعد تیسرے دن تک جواب دائر کردیا جائے۔ عوامی شکایات پر جیو انٹرٹینمنٹ کا جواب موصول ہونے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔
پیمرا پریس ریلیز کے مطابق ابتدائی طور پر ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی پر جیو انٹرٹینمنٹ کا مؤقف سننے کے بعد کونسل آف کمپلینٹس نے ''انعام گھر'' کی نشریات کو 28 جون 2016 سے 30 جون 2016 تک 3 دن کے لیے معطل کرنے کی سفارش کی اور چینل کو ہدایت کی کہ وہ اس قسم کے غیر پیشہ وارانہ عمل جن کے باعث ناظرین کی دل آزاری ہوئی ان پر معذرت نشر کریں، یہ معذرت پروگرام کے میزبان عامر لیاقت حسین واضح طور پر یکم جولائی کو پروگرام کے آغاز پر خود ناظرین سے کریں گے اور آئندہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائیں گے، حکم عدولی یا معذرت نہ کرنے کی صورت میں چینل کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا جائے گا جب کہ اس سلسلے میں تمام ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=HJ_XH78-1OM
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پیمرا 2 نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کے میزبانوں حمزہ علی عباسی اور شبیر ابو طالب پر پابندی عائد کرچکا ہے۔