ایران خلیجی ریاستوں میں بدامنی کا ذمہ دار نہیں سعودی مفتی اعظم
فسادات مذہب کو بدنام، خطے کی دولت پر قبضہ کرنیکی سازش ہے، عوام دشمنوں کی بات نہ سنیں
مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ نے خلیجی ریاستوں میں بدامنی کا ذمہ دار ایران کو قرار دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بدامنی کا ذمہ دار نہیں۔
خلیجی ممالک کی دولت پر قبضے کیلئے فسادات کرائے جارہے ہیں۔ ریاض میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ کا کہنا تھا کہ عرب ریاستوں میں ہونے والی بدامنی مذہب کو بدنام کرنے کی سازش ہے، خلیجی عرب ریاستوں میں فسادات مادی فوائد اور یہاں کی دولت پر قبضے کیلئے کروائے جارہے ہیں۔ انہوں نے عرب خلیجی ریاستوں کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان مظاہروں کیلئے اکسانے والے دشمنوں کی بات نہ سنیں، عرب خلیجی ریاستوں کے دشمن خطے کی عوام کی تقسیم چاہتے ہیں۔