کرک کراچی سے پشاور جانیوالی بس ٹریلر سے ٹکرا گئی16 افراد ہلاک

عورتوں اور بچوں سمیت 23زخمی، لوگوں کی ازخود امدادی کارروائیاں، زخمیوںکو اسپتال پہنچایا


Numainda Express November 25, 2012
کرک: حادثے میں محفوظ رہنے والی بچی جسکے والدین اور دو بھائی حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ فوٹو : ایکسپریس

انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں4خواتین اور4 بچوںسمیت 16 افراد جاں بحق 23 زخمی ہوگئے۔

جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ایک بجے انڈس ہائی وے کنزینہ سپینہ موڑکے مقام پر کراچی سے پشاور جانیوالی بس نمبرXA.663 مظفرآبادنے ٹرالرنمبرTLT-272 کوپیچھے سے ٹکرمار دی جسکے نتیجے میں4 خواتین اور4بچوںسمیت16افرادجاں بحق اورپانچ خواتین اور4 بچوںسمیت 23 افرادزخمی ہوگئے جنھیں مقامی پولیس نے ڈسڑکٹ ہستپال کرک پہنچایاجبکہ 7 زخمیوں کو تشویشناک حالت میںپشاور منتقل کردیا گیا۔ حاد ثے کی خبر ملتے ہی صوبائی وزیرجیل خانہ جات میاں نثارگل کاکاخیل اور ڈی پی اوسجاد خان اسپتال پہنچ گئے جہاں انھوں نے زخمیوں کی عیادت کی ۔ حادثے میں9 ماہ کی بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔

تاہم اس کے والد نثار حسین، والدہ خورشیدہ اور 2 بھائی بھی جاں بحق ہوگئے۔ ادھر کرک کے عوام نے خدا ترسی کی نئی تاریخ رقم کردی انڈس ہائی وے پر بس اور ٹریلر کے مابین تصادم کی اطلاع ملتے ہی کرک شہر اور گردو نواح کے علاقوں کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکروں پر اعلانات کیے گئے اور سیکڑوں افراد جائے حادثہ اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کرک پہنچ گئے جنھوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے پولیس کے ہمراہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔علاوہ ازیں جاں بحق افراد کی میتوں کو غسل دینے کیساتھ ساتھ ان کو آبائی علاقوں تک پہنچانے میں ورثاء کی مدد کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں