فخر عالم نے چیرمین سندھ سنسر بورڈ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

ذاتی وجوہات کی بناپر اپنے عہدے سے مستعفی ہورہا ہوں، اداکار فخر عالم


ویب ڈیسک June 27, 2016
ذاتی وجوہات کی بناپر اپنے عہدے سے مستعفی ہورہا ہوں، اداکار فخر عالم، فائل:فوٹو

سندھ سنسر بورڈ کے چیرمین فخر عالم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جو انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو بھجوادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ سنسربورڈ کے چیرمین فخر عالم نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے اور انہوں نے اپنا استعفی وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کوبھجوادیا ہے۔ اپنے بیان میں فخرعالم کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے مستعفی ہورہا ہوں جب کہ بطور چیرمین فلم سنسر بورڈ کسی قسم کا مالی فائدہ نہیں اٹھایا اور میں نے اپنے فرائض رضاکارانہ طور پر سرانجام دیئے اور اس پر صوبائی حکومت سے کسی بقایاجات کا مطالبہ نہیں کروں گا۔

فخر عالم نے کہا کہ موجودہ موشن پکچرایکٹ فرسودہ ہوچکا ہے ہم نے نئے موشن پکچر ایکٹ کانیا ڈرافٹ متعارف کرایا جس سے حکومتی آمدنی میں اضافہ اور معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی جب کہ سنسر سرٹیفکیٹ متعارف کرانے سے حکومتی آمدنی میں 3 گنااضافہ ہوا ہے اور مقامی فلمی صنعت کے فروغ کے لیے پاکستانی فلموں پرعائد ہر قسم کی فیس ختم کرائی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں معروف قوال امجد صابری کے قتل کے بعد 62 فنکاروں کی جانب سے اپنی سیکورٹی کے لیے درخواست جمع کرائی گئی تھی جس میں اداکارفخر عالم، شبیر جان، میرا سمیت کئی نامور اداکار شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |