ٹوئٹرکا آج کا مقبول ترین ہیش ٹیگ ’’عبدالستار ایدھی‘‘ کے نام

روہیل تبسم کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب پاکستان کے سچے ہیرو اورانسانیت کے سچے خدمت گزار ہیں،آمین


ویب ڈیسک June 27, 2016
ٹوئٹر پر #PrayForEdhi کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں لوگ عبدالستار ایدھی سے محبت کا اظہارکررہے ہیں۔ فوٹو:فائل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دن بھر معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا ہیش ٹیگ مقبول رہا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے ایدھی صاحب کے کل ہونے والے آپریشن اور ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔

معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی جو کہ ان دنوں سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورو لوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ میں زیر علاج ہیں اور آج ان کا آپریشن ہونا تھا تاہم کچھ وجوہات کے باعث اب ان کا آپریشن کل کیا جائے گا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر عبدالستار ایدھی کا ہیش ٹیگ (#PrayForEdhi) ٹاپ ٹرینڈ رہا جہاں لوگوں نے فلاحی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی کے کل ہونے والے آپریشن اور ان کی صحت یابی کے لیے نہ صرف دعائیں کررہے ہیں بلکہ عبدالستار ایدھی کی دنیا بھر میں سماجی خدمات کو بھی سراہا جارہا ہے۔



منیہا عرفان نے ٹوئٹ میں لکھا کہ لوگ علاج کے لیے بیرون ملک جاتےہیں لیکن عبدالستار ایدھی نے باہر جانے سے انکار کیا اور پاکستان میں علاج کو ترجیح دی۔

https://twitter.com/maniha_irfan29/status/747455484781797377

ٹوئٹر پر روہیل تبسم کا کہنا تھا کہ عبدالستارایدھی پاکستان کے سچے ہیرو اورانسانیت کے سچے خدمت گزار ہیں، اللہ تعالی جلد سے جلد انہیں صحت یابی عطا کرے۔آمین



عبدالستار ایدھی کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے سید محمد عفان کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب ایک ایسے شخص ہیں جو پوری دنیا میں امیر ہونے کے باوجود غریب ہیں اور انہوں نے سب سے زیادہ خوشیاں بانٹیں۔۔



صبا عارف نے ٹوئٹر پر ایدھی صاحب کی تصویر شئیر کی جس میں وہ معصوم بچی کو پیار کررہے ہیں جب کہ اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی ہی امید کی کرن ہیں۔



اس ٹوئٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عبدالستار ایدھی کے چاہنے والے نے ان کی اسپتال کی تصویر پوسٹ کی ہے اور کہا ہے کہ دنیا کے سب سے عظیم انسان عبدالستار ایدھی کے آپریشن کے لیے تمام لوگ دعائیں کریں۔

https://twitter.com/imsumerapti/status/747397796198813697

 

پاکستان میں ٹوئٹر پر اب تک کا ٹاپ ٹرینڈ :



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |