سربجیت کوچھوڑاتوخاندان سمیت خودسوزی کر ینگے

اجمل قصاب کی پھانسی کے وقت انصار برنی اور دیگر تنظیمیں کہاںتھیں


INP November 25, 2012
قصاص یاپاکستانیوںکوبھارت سے رہائی دلوائی جائے، شہید عرفان کے بھائی کی گفتگو۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے دہشتگرد سر بجیت سنگھ کوبھارت فرارکرانے کی کوشش کی گئی تواپنے پورے خاندان کے ساتھ ایوان صدرکے سامنے خودسوزی کریں گے۔یہ بات بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ کے کیے ہوئے بم دھماکے میں شہید ہو نے والے ساتویں جماعت کے طالب علم محمد عرفان کے بڑے بھائی رضوان نے گزشتہ روزصحافیوں سے گفتگو میں کہی۔

انھوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت ہمیںقصاص دلوائے یااس کے بدلے بھارت میںقیددرجنوںبے گناہ پاکستانی قیدیوںکورہاکرائے۔انھوں نے مزیدکہا کہ اجمل قصاب کوبھارتی حکومت نے بغیرکسی دباؤ کے پھانسی دے دی جس پر انسا نی حقوق کی تنظیمیں خا موش رہیںاورانصاربرنی کے منہ کوبھی تالا لگ گیا،اب پاکستانی حکومت بھی بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ کوتختۂ دارپرلٹکا ئے۔انھوں نے کہا کہ جب بھی سر بجیت سنگھ کے با رے میں کو ئی بات ہوتی ہے دنیا بھر کی انسا نی حقو ق کی تنظیمیںشور مچا نا شروع کر دیتی ہیں۔واضح رہے کہ بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی راکے دہشتگردسربجیت سنگھ نے 30اگست1990کوفیصل آباد کے انارکلی بازارمیںدھماکا کیا تھاجس میں 4 افراد شہید جبکہ 23 زخمی ہوئے تھے۔اسے بھارت فرار ہوتے ہوئے پاکستا نی سرحدسے گرفتارکیاگیاتھا اور اس نے اپنے جرم کااعتراف بھی کرلیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں