انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

عدالت نے وسیم اختر كی استدعا منظور كرتے ہوئے انہیں 20 روز کے لیے بیرون ملك جانے كی اجازت دے دی۔


ویب ڈیسک June 27, 2016
عدالت نے وسیم اختر كی استدعا منظور كرتے ہوئے انہیں 20 روز کے لیے بیرون ملك جانے كی اجازت دے دی۔ فوٹو؛ فائل

انسداد دہشت گردی كی خصوصی عدالت نے كراچی كے نامزد میئر وسیم اختر كو بیرون ملك جانے كی اجازت دے دی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاكٹر عاصم كے خلاف دہشت گردوں كے علاج اور سہولت فراہم كرنے كے مقدمے میں شریك ملزم وسیم اختر نے درخواست دائر كی تھی كہ وہ اپنے نجی كام كے سلسلے میں بیرون ملك جانا چاہتے ہیں اور واپس آكر اپنے مقدمے كا سامنا كریں گے۔

عدالت نے وسیم اختر كی استدعا منظور كرتے ہوئے انہیں 20 روز کے لیے بیرون ملك جانے كی اجازت دے دی جب کہ سماعت كے بعد میڈیا سے بات كرتے ہوئے وسیم اختر نے كہا كہ وزیراعلیٰ سندھ كو تو امجد صابری كا نام تك یاد نہیں ان كے بیان پر كیا تبصرا كیا جائے جب کہ امجد صابری کے قتل کی شفاف تحقیقات ہونا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |