موبائل فون کی بندش سے رابطے منقطع عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا

معمولات زندگی مفلوج ، عوام ایک دوسرے کی خیریت دریافت کرنے سے بھی قاصر ہوگئے


Yousuf Abbasi November 25, 2012
عیدین اور عاشورہ پر موبائل فون بند ہونے سے لوگ دوبارہ لینڈلائن کی طرف مائل ہونے لگے۔ فوٹو: فائل

وزارت داخلہ کی ہدایت پر پی ٹی اے کی جانب سے موبائل فونز کی بندش پر عوام لینڈلائن فونز کی ضرورت محسوس کرنے لگے۔

موبائل فونز کی بندش سے پیدا ہونے والی صورتحال سے بچنے اور معاملات زندگی کو رواں دوراں رکھنے کیلیے لینڈلائن کنکشن کیلیے عوامی دلچسپی میں اضافہ ہو گا ۔ اہم تہواروں اور دنوں میں موبائل فونز جام کرنا معمول بنتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہو جاتے ہیں ، عوام ایک دوسرے کی بیمارپرسی اور خیریت دریافت کرنے سے بھی قاصر ہوتے ہیں جبکہ دفتری نظام بھی جزوی طور پر درہم برہم ہوتا ہے ۔

محرم الحرام کے موقع پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور خاص طور پر عاشورہ پر امن و امان قائم رکھنے اور کسی بھی قسم کی دہشتگردی سے عوام کو محفوظ بنانے کی غرض سے وزارت داخلہ کی ہدایت پر پنجاب کے اہم شہروں میں وائرلیس فون ( موبائل فون ) جام رہنے کا سلسلہ آج رات تک رہے گا ۔ اس دوران صرف لینڈ لائن فونز ہی کارآمد رہیں گے ۔

موبائل فونز عام ہونے پر لوگوں نے گھروں اور دفتروں میں لینڈلائن کنکشن کٹوا دیے تھے لیکن عیدین اور اب محرم کے مواقع پر موبائل سروس جام ہونے پر لوگوں کو دوبارہ لینڈلائن کی ضرورت محسوس ہونے لگی ہے کیونکہ موبائل فون بند ہونے سے ہر شخص اپنے اپنے گھر میں تنہا ہو کر رہ گیا جس سے عدم تحفظ کا احساس کم ہونے کے بجائے بڑھ گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں