افغان فوج کی پاکستان میں گولہ باری ڈرائیور جاں بحق پاکستان کو موثر جواب

انگوراڈامیں 5میزائل،20راکٹ داغے گئے،کچھ آبادی پرگرے،لکڑیوں سے بھراٹرک بھی نشانہ،جوابی کارروائی پر گولہ باری بند


Monitoring Desk/INP November 25, 2012
حملے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا،سرحد پارسے بڑھتی خلاف ورزیوں کے بعد قبائل محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے،مقامی ذرائع فوٹو: فائل

پاکستان کے شدید احتجاج کے باوجود افغان فوج نے ایک بار پھر پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی ہے اورجنوبی وزیرستان پر5 میزائل اور 20 مارٹر گولے داغے جس کے نتیجے میں لکڑیوں سے بھرا ایک ٹرک تباہ ہوگیا۔

گاڑی کا ڈرائیورجاںبحق اورایک شخص زخمی ہوگیا، پاکستانی سیکیورٹی فورسزکی جوابی کارروائی پر گولہ باری بند ہوگئی،ایک ٹی وی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ افغان فوج نے ہفتے کی صبح 9 بجے جنوبی وزیرستان کے علاقہ انگور اڈا میں 5 میزائل اور 20 مارٹر گولے فائرکیے،کچھ گولے انگوراڈا کے رہائشی علاقے میں گرے جبکہ باقی زوبہ پہاڑ پر گرے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد جوابی کارروائی کی جس کے بعد گولہ باری بند ہوگئی تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہ ہوسکی۔

آئی این پی کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایک میزائل لکڑیوںسے بھرے ٹرک پرگرا جسکے نتیجے میں ڈرائیورجاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ ٹرک مکمل تباہ ہوگیا،مقامی ذرائع کے مطابق سرحد پار سے بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کے باعث مقامی قبائل نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ 11 نومبرکوبھی افغان فورسزنے پاکستان کی سرحدی حدودمیںگولہ باری کی تھیجس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |