فروری یا مارچ میں نگراں حکومت بنانی پڑے گی امریکی میڈیا

حزب اختلاف جلدی میں ہے، پاکستان میں محرم کے بعد انتخابات کی تیاریاں تیزہوجائیگی


INP November 25, 2012
ووٹرلسٹیںتقریباًمکمل، غلطیاں درست کرنے اورانتخابی نشانات کی تقسیم کا کام جاری،الیکشن کمیشن . فوٹو فائل

امریکی میڈیانے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان میں محرم الحرام کے بعد عام انتخابات کی تیاریوں میں یکدم تیزی آجائے گی۔

الیکشن کمیشن نے تیاریاں مکمل ہونے کاعندیہ دے دیا،حزب اختلاف بھی جلدی میں ہے،حکومت کوفروری یا مارچ میں ہی نگراں سیٹ اپ کا اعلان کرنا پڑیگا ۔ہفتہ کوامریکی نشریاتی ادارے''وائس آف امریکا''کی رپورٹ میں کہا گیاکہ چونکہ مارچ2013 میں موجودہ حکومت کوبرسراقتدارآئے ہوئے پورے5سال مکمل ہوجائیں گے لہذاحکومت کوفروری یا مارچ میں ہی نگراں سیٹ اپ کا اعلان کرنا پڑیگا۔رپور ٹ کے مطابق20ویں ترمیم کی روسے نگراں حکومت کے لیے اپوزیشن لیڈرکی مرضی بھی جانناضرور ی ہے اوراپوزیشن اس کام کوجلداز جلد مکمل کرنا چاہے گی جس کے باعث حکومت کو بہت جلد نگراں حکومت کا اعلان کرناہوگا۔ادھرالیکشن کمیشن کی جانب سے بھی اس بات کے واضح اشارے ملنے لگے ہیں کہ ادارے نے انتخابات کرانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ایک جانب ادارہ ووٹرلسٹیں تقریباًمکمل کرچکا ہے اوراس پرسیاسی جماعتوں کی جانب سے غلطیوں کی نشاندہی کے بعدانھیں درست کیا جارہا ہے تودوسری جانب انتخابی نشانات کی تقسیم کو بھی حتمی شکل دی جارہی ہے۔چیف الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم تین روزقبل یہ بیان دے چکے ہیں کہ الیکشن کمیشن نگراں حکومت کے قیام کے ساتھ ہی پولنگ اسکیم بھی جاری کردے گا۔پولنگ اسکیم کی کچھ تفصیلات بھی سامنے ہیں جن کے مطابق عام انتخابات میں سندھ میں 18 ہزار550پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے،عام انتخابات کے لیے یواین ڈی بی کے تعاون سے سندھ میں 92 ہزار 7 سو 50 شفاف سربہ مہر بیلٹ بکس پولنگ اسٹیشنوں میں رکھے جائیں گے، پولنگ عملے کا انتخاب الیکشن کی حتمی تاریخ کے بعدکیاجائے گا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن اپنے پاس رجسٹرڈ تقریباً90سیاسی جماعتوں کے لیے150سے زائد انتخابی نشانات کاجائزہ لے چکا ہے تاہم مزیدنشانات کا فیصلہ ہوجانے کے بعد ہی انتخابی نشانات حتمی قرارپائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق انتخابی نشانات الاٹ کرنے میں کچھ وقت درکارہوتاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں