ٹاؤن آفیسرسے جھگڑنا عائشہ ممتاز کو مہنگا پڑگیا 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

ٹاؤن آفیسر اور عائشہ ممتاز کے درمیان مارکیٹ میں ناقص گوشت پکڑنے کی کارروائی کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔

ٹاؤن آفیسر اور عائشہ ممتاز کے درمیان مارکیٹ میں ناقص گوشت پکڑنے کی کارروائی کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔ فوٹو؛ فائل

گزشتہ دنوں لاہور کی مارکیٹ میں ٹاؤن آفیسر اور ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ٹاؤن آفیسر نے عائشہ ممتاز کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق چندروز قبل لاہور کی غالب مارکیٹ میں رمضان بازارمیں ناقص گوشت پکڑنے پر ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز اور ٹاؤن آفیسر کے درمیان کارروائی کو لے کر جھگڑا ہوگیا جس میں عائشہ ممتاز نے اس کارروائی کو اپنے کھاتے میں ڈالنا چاہا لیکن ٹاؤن آفیسر اس کارروائی کو اپنی کارروائی قراردیتے ہوئے عائشہ ممتاز سے الجھ پڑا اور اس دوران دونوں کے درمیان شدید تلخ کلامی بھی ہوئی۔

عائشہ ممتاز اور ٹاؤن آفیسر غلام سرور کے درمیان جھگڑا مزید طول پکڑ گیا ہے جس میں ٹاؤن آفیسر نے سرکاری کام سے روکنے اور بدتمیزی کرنے پر ڈائریکٹر فوڈاتھارٹی عائشہ ممتاز کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے جب کہ ان سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
Load Next Story