پاناما لیکس پر دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ احتجاجی تحریک شروع کریں گے عمران خان

نوازشریف کو پاناما لیکس سے بری الزمہ قرار دینے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، چیرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک June 28, 2016
نوازشریف کو پاناما لیکس سے بری الزمہ قرار دینے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، چیرمین تحریک انصاف، فوٹو؛ فائل

چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاناما لیکس پر عید کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کے لیے پارٹی کے ورکرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کو پاناما لیکس سے بری الزمہ قرار دینے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی رہائش گاہ پر اسلام آباد میٹروپولیٹن كارپوریشن كے تحریك انصاف كے چیرمین اوروائس چیئرمینوں سے ملاقات میں كی جس میں انہوں نے نو منتخب نمائندوں کو عید کے بعد پاناما لیکس کے معاملے پر احتجاجی تحریک چلانے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔

عمران خان نے بلدیاتی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریك انصاف واحدجماعت ہے جو مكمل طورپراپوزیشن كاكردار ادا كر رہی ہے، ایك سال قبل حكمرانوں كے خلاف تحریك انصاف نے پارلیمنٹ ہاؤس كے باہر 126 دن تك دھرنا دیا اور اسی طرح اب دوبارہ ہمیں اپنے وركروں كو متحرك كرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اب كے بار حكومت كو كسی صورت كامیاب نہیں ہونے دیں گے كیونكہ اب دیگر اپوزیشن جماعتوں كو ساتھ ملا كر احتجاجی تحریك شروع كررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |